چیئرمین کمیٹی زکوة فنڈز شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائیں، رانا ثناءاللّٰہ

چیئرمین کمیٹی زکوة فنڈز شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائیں، رانا ثناءاللّٰہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ خاں نے صوبہ کے 7اضلاع کی ضلعی زکوة کمیٹیوں کے لئے نامزد کئے جانے والے چیئرمینوں کو تفویض کردہ ذمہ داریوں سے احسن طریقے سے عہدہ برآ ہونے اور شادی گرانٹ ، گذارہ الانس ، عید گرانٹ اور دیگر مدات میں زکوة فنڈز سے جاری کردہ رقوم کو شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بات پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں شیخوپورہ، لاہور، گجرات، ساہیوال ، پاکپتن، ملتان اور بہاولپور کے لئے نامزدچیئرمینوں کو تقررنامے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی- اس موقع پروزیرتعلیم و کھیل رانا مشہود احمد خاں، سیکرٹری زکوة و عشر کیپٹن (ر) جہانزیب خان، ایڈمنسٹریٹر زکوة و عشر محمد یوسف بٹ کے علاوہ متعلقہ اضلاع کے افسران زکوة بھی موجودتھے-رانا ثناءاللہ خاں نے لاہور کے لیے سابق رکن صوبائی اسمبلی حافظ نوید انجم ، شیخوپورہ کے لیے سید محمد مشتاق حسین شاہ ، گجرات کے لیے چوہدری تنویر احمد گوندل ، ساہیوال کے لیے امجد ظفر ، پاکپتن کے لیے سجاد علی، ملتان کے لیے عامر سعید انصاری اور بہاولپور کے لیے رائے غلام حسن ڈاہا کو ضلعی چیئرمین کے تقرر نامے دیئے۔صوبائی وزیرزکوة و عشر ملک ندیم کامران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے چیئرمینوں سے توقع کا اظہار کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی ذاتی پسند ناپسند اور سیاسی وا بستگی سے بالاتر ہو کر مستحقین میں زکوة فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیںگے -انہوں نے نئے چیئرمینوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں زکوة کمیٹیاں تشکیل دیں اور اس ضمن میں جلد رپورٹ پیش کریں تاکہ مستحقین تک ان کا حق پہنچایا جاسکے انہوں نے موقع پر موجود ڈسٹرکٹ زکوة افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ نئے چیئرمین صاحبان سے ہرممکن تعاون اورراہنمائی فراہم کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -