قذافی سٹیڈیم پر پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی میں توسیع

قذافی سٹیڈیم پر پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی میں توسیع

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قذافی سٹیڈیم پر پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی میں 17اپریل تک توسیع کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہر نے کیس کی سماعت کی۔پی سی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قذافی سٹیڈیم پنجاب حکومت کی پراپرٹی ہے جسے پی سی بی نے لیز پر حاصل کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بلاجاوز پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس بھجوا رکھا ہے جو غیر قانونی اقدام ہے۔محکمہ ایکسائز کے وکیل نے عدالت میں ریکارڈ پیش کرنے اور جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے قذافی سٹیڈیم پر پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی میں سترہ اپریل تک توسیع کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جواب طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر