پاکستان بار کونسل عدالتوں میں ناقص سیکیورٹی کیخلاف کل ہڑتال کریگی

پاکستان بار کونسل عدالتوں میں ناقص سیکیورٹی کیخلاف کل ہڑتال کریگی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاکستان بار کونسل نے کل22مارچ کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ پاکستان بار کونسل نے عدالتوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی میں حکومت کی ناکامی کو ہڑتال کی کال کا جواز بنایا ہے ۔پاکستان بار کونسل نے اس حوالے سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا ہے ۔پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین رمضان چودھری کا کہنا ہے کہ اس تحریک کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔انہوں نے ملک بھر کی بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوں سے اپیل کی ہے کہ 22مارچ کی ہڑتال کو ہرصورت میں کامیاب بنایا جائے ۔پنجاب بار کونسل نے 22مارچ کی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے صوبہ بھر کی بار ایسوسی ایشنوں کو مراسلے جاری کردیئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر