زلزلے کے حوالے سے توہمات

زلزلے کے حوالے سے توہمات

لاہور(انویسٹی گیشن سیل )پاکستان میں زلزلے کے حوالے سے مختلف نوعیت کی توہمات پائی جاتی ہیں۔ جیسے کہ زلزلے کے خوف سے بھاگ اٹھنے والے شخص کو چوٹ آجائے تو متاثرہ شخص تندرست نہیں ہوپاتا۔ اور جس شخص کے دانت مضبوط نہ ہوں اور ہلتے ہوں تو وہ زلزلے کے دوران کسی لکڑی جیسی کسی ٹھوس چیز کو منہ میں دبا کررکھے تواس کے دانت ہمیشہ کے لیے ٹھیک اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح یہ کہ زیادہ تربڑے زلزلے دن میں دوپہر سے پہلے وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ تیسرا یہ کہ جانور ،کتے اورپرندے زلزلے کی آمد کو محسوس کرلیتے ہیں۔اور چیخنا چلانا شروع کردیتے ہیں۔اسی طرح زلزلے کے دوران پناہ کے لیے سب سے اچھی جگہ دروازے کی چوکھٹ اور عمارت کی لفٹ ہے۔اسی طرح یہ کہ بڑے زلزوں کے بعد علاقے میں بارش ضرور ہوتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر