لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے احتجاجاً استعفا دیدیا

لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے احتجاجاً استعفا دیدیا

لاہور(کامرس رپورٹر) لیسکو حکام اور لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے درمیان اختیارات کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ۔ لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیر مین وقار اے خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔ تین ماہ بعد گزشتہ روز ہونے والا بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس بے نتیجہ ہی رہا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور لیسکو حکام کے درمیان اختیارات کا تنازعہ چل رہا رہا اس تنازعہ کے باعث ہی لیسکو کو کئی اہم اسامیاں خالی پڑی ہیں جس کے باعث انتظامی معاملات التوا کا شکار ہیں ۔ گزشتہ روز ہونے والے لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بھی اختیارات کا معاملہ زیر بحث رہا لیسکو کی ایس ای ایسوسی ایشن نے اجلاس میں تبادلوں کا اختیارات لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز سے واپس لینے کا مطالبہ کیا جس پر اجلاس میں تنازعہ مزید شدید ہو گیا جس پر لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیرمین وقار اے خان نے اجلاس میں اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔

مزید : صفحہ آخر