سنی تحریک کا 23مارچ کوملک گیر یوم استحکام پاکستان منانے کااعلان

سنی تحریک کا 23مارچ کوملک گیر یوم استحکام پاکستان منانے کااعلان

راولپنڈی اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سنی تحریک نے 23مارچ کو ملک گیریوم استحکام پاکستان کے طورپر منانے کااعلان کردیا۔سربراہ سُنی تحریک انجینئرمحمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر23مارچ کویوم پاکستان کے موقع پرجڑواں شہروں ،لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفرآبادسمیت ملک بھرمیںریلیوں، جلسوں اور سیمینارزکاانعقادکیاجائے گا۔ مرکزاہلسنت ترنول سے سُنی تحریک کے ترجمان نعیم رضاکے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میںمرکز اہلسُنت سے مزارقائدتک ”پاکستان بنایاتھاپاکستان بچائیں گے ریلی“ نکالی جائے گی،راولپنڈی میںجی پی اوچوک تا کمیٹی چوک عظیم الشان” استحکام پاکستان ریلی “ نکالی جائے گی ۔ٹیکسلامیں تاریخ ساز”استحکام پاکستان کانفرنس “ منعقدکی جائے گی جس سے سربراہ سنی تحریک انجینئرمحمدثروت اعجازقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ ترجمان کے مطابق سُنی تحریک علماءبورڈ کے زیر اہتمام نسل نو کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانے کیلئے 21 مارچ کو ”یوم شعورنظریہ پاکستان“ کے طورپرمنایاجائے گا۔ پاکستان کے اسلامی تشخص کو اُجاگر کرنے اور نسل نو کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانے کیلئے جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں”اسلام اورنظریہ پاکستان“ کے موضوع پرخطبات دیے جائیں گے جبکہ افواج پاکستان سمیت قیام پاکستان کی جدوجہد میں شہیدہونیوالوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔

مزید : صفحہ آخر