معیشت کیلئے حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں،تاجر برادری
لاہور (وقائع نگار )مستحکم اور مضبوط معیشت کے لیے حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ تاجروں کا معیار زندگی اور معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کی اصلاحات بہترین ہیں ۔یہ بات صفدر بٹ ،وقارحسین ،حاجی عبدالمنان ،چوہدری فیاض ،حاجی فقیر محمد،حاجی منظور ،ملک عامر،میاں اسلم ودیگر تاجروں نے شادمان مارکیٹ کے صدر چوہدری عمران کی جانب سے لاہور ٹریڈرز الائنس کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اُنھوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مخلص،مدبراور نیک قیادت ملی ہے جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور معاشی حالات مزید بہتر ہونگے۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک کے تاجروں کی مشاورت سے بحرانوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاشی استحکام پیدا کرنے کے لیے ڈالرکی قیمت میں کمی اور مختلف بحرانوںپر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے تاجروں میں اطمینان اور اعتماد پیداہو رہا ہے۔اس موقع پر شیخ اسرار ،شاہد بلال ،طارق مغل ،یونس بیگ ،اظہرشاہ ،رانا اختر محمود ،چوہدری اعجاز ،خواجہ انعام ،امن شاہ ،غلام محی الدین ،چوہدری عرفان گجر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔