وکلاءکی پریکٹس مدت 15 سال مقرر کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پر آج جنرل ہاﺅس کا اجلاس طلب
لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کی جانب سے پنجاب بار کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے امیدوار کی پریکٹس پندرہ سال مقرر کرنے کے خلاف وکلاءکی مذمتی قرارداد پر لاہور بار ایسوسی ایشن نے آج جنرل ہاﺅس کا اجلاس طلب کیا ہے ایوان عدل میں منعقد ہونے والے لاہور بار کے اس جنرل ہاﺅس میں وکلاءکی طرف سے پیش کی جانے والی ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ 1973 کے بارایکٹ میں امیدوار کی پریکٹس10 سال مقر ر کی گئی تھی۔ تاہم اب پنجاب بار کونسل نے بار ایکٹ 1973 ءکے خلاف ایک سمری پاس کی ہے جس میں یہ مدت پریکٹس 15 سال کردی گئی ہے جو کہ وکلاءکے ساتھ انتہائی زیادتی ہے،اسے جنرل ہاﺅس کے اجلاس میں مسترد کیا جائے لاہور بار کا اجلاس آج ہوگا۔