ریلوے انتظامیہ نے گرمیوں میں ٹرینوں کے انجن فیل ہونے سے بچانے کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی

ریلوے انتظامیہ نے گرمیوں میں ٹرینوں کے انجن فیل ہونے سے بچانے کے لئے کوئی ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے گرمیوں میںسفر کے دوران ٹرینوں کے انجن کو فیل ہونے سے بچانے کے لئے تاحال کوئی واضح حکمت عملی نہیں بنائی ہے۔جس کے باعث اس بات کا امکان ہے کہ مسافروں کوان گرمیوں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کے لئے گرمیوں میں ایک بار پھر کڑاامتحان شرو ع ہوگاکیونکہ انجن اپنی معیاد پوری کرچکے ہیں اور ماضی میں اکثر اوقات دوران سفر ہی فیل ہوتے رہے ہیں اور ریلوے کو مسافروں کی طرف سے شدید احتجا ج کا سامنا رہا ہے لیکن گرمی کا آغاز ہونے والا ہے ابھی تک ریلوے نے نہ تو نئے انجن درآمد کئے ہیں اور نہ کوئی حکمت عملی بنائی ہے جبکہ ٹرین آپریشن کو بحال رکھنے اور مسافروں کو پریشانی سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔

مزید : صفحہ آخر