بد چلنی کا شبہ، بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا،ملزم فرار

بد چلنی کا شبہ، بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا،ملزم فرار
بد چلنی کا شبہ، بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا،ملزم فرار

  


 لاہور(ملک خیام رفیق ) ستو کتلہ کے علاقہ میں بد چلنی کے شبہ پر بھا ئی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا،پو لیس نے لا ش قبضہ میں لیکر پو سٹ ما رٹم کے لئے مر دہ خا نہ میں جمع کر وادی ہے ۔تفصیلات کے مطا بق ستو کتلہ کے علا قہ کی رہا ئشی صغراں بی بی کے محلہ کے لوگوں کے ساتھ غلط تعلقات تھے ۔اس کے بھا ئی اسے ان حر کتوں سے منع کر تے تھے لیکن وہ باز نہ آئی۔ گز شتہ روز بھی اس کے بھا ئی ملکو کا اسی با ت پر اس سے جھگڑاہوا اور طیش میں آکر اس نے صغراں کوفا ئرنگ کر کے زخمی کر دیا اورمو قع سے فرار ہو گیا ۔زخمی خا تون کو فوری طبی امداد کے لئے قر یبی ہسپتا ل لے جا یا گیا جہاں وہ زند گی اور مو ت کی جنگ لڑتی ہو ئی دم توڑگئی ۔پو لیس نے لا ش قبضہ میں لے کر پوسٹ ما رٹم کے لئے مر دہ خا نے میں جمع کر وا دی ہے اور مقتولہ کے بھا ئی امان کی درخوست پر ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔اہل محلہ نے روز نا مہ ’’پا کستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ مقتو لہ 4بچوں کی ماں تھی اور اس کا چا ل چلن درست نہ تھا ،اس کے بھا ئی اکثر اس کو غلط حر کا ت سے منع کر تے رہتے تھے لیکن اس پر کسی کا اثر نہ ہو تا تھا،اس کے گھر میں غیر مر دوں کا بھی آنا جانا رہتا تھا جس سے تنگ آکر اس کے بھا ئی نے اسے قتل کر دیا ۔

مزید : علاقائی