جوڈیشل افسران کی این آئی آر سی میں جلد تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
لاہور(نامہ نگار خصوصی )این آئی آر سی میں 8جوڈیشل افسران کی جلد تعیناتیوں کے لئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست وقار چودھری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این آئی آر سی میں جوڈیشل افسران کی تعیناتیاں نہ ہونے سے مزدوروں کے لاکھوں مقدمات لٹک گئے ہیں۔ اداروں میں کام کرنے والے ملازمین مالکان کے استحصال کا شکار ہو رہے ہیں۔