ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود الیکشن کمشنر کا تقررنہ ہو سکا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود الیکشن کمشنر کا تقررنہ ہو سکا معاملہ چیف جسٹس کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

              اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ کیا جا سکا ، عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ کئی ادارے مستقل سربراہ کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ اہم قومی اداروں کے سربراہان کا نہ ہونا حیران کن ہے۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سربراہان کی تقرری کیلئے کمیشن بنایا گیا ہے۔ حکومت کو تکنیکی بنیادوں پر کچھ مشکلات ہیں۔ بینچ نے اداروں کے سربراہان کی تقرری کا معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجواتے ہوئے پیر کو سماعت کرنے کی تجویز دی ہے

مزید :

صفحہ آخر -