سول لائن ، ڈاکوﺅں کی سر عام لوٹ مار،پولیس کی فائرنگ سے ایک زخمی

سول لائن ، ڈاکوﺅں کی سر عام لوٹ مار،پولیس کی فائرنگ سے ایک زخمی

لاہور(کرا ئم سےل ) سول لائن کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے نا کہ لگا کر درجن سے زائد شہریوں کو لاکھوں روپے زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ہے ۔ڈاکو دو گھنٹے سے زائد وقت تک لوٹ مار کرتے رہے مگربار بار 15 پر کالوں کے باوجود بھی پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی ۔ ایک اعلیٰ افسر کی جانب سے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن مخافظ پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر جائے وقوعہ پرپہنچا جس پر ڈاکوﺅں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اس کے ساتھی زخمی ڈاکو کو ساتھ لیکر فرار ہو گئے رات گئے پولیس ڈاکوﺅں کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہی ڈاکوﺅں نے رات گئے تھانہ مغلپورہ کے علاقہ میں بھی دوافرادسے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے تھے۔

مزید : علاقائی