پنجاب یوتھ فیسٹیول میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی،میاں محمود الرشید
لاہور( سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں بڑے پیمانے پر ہونے و الی کرپشن کے حوالے سے ثبوتوں کے ساتھ ایک خط وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو لکھ دیا ہے جو ایک دو دن میں منظر عام پر آجا ئے گا اگر پولیس کی تقرریاں میرٹ پر کی جاتیں تو اب تک امن و امان قائم ہو چکا ہوتا۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے متعلق ہماری شکایات نہ سنی گئیں تو ہمیں عدالت سے رجوع کرنا پڑا- انہوںنے کہا کہ مردم شماری کی آڑ میں حکومت کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی اجازت نہیںدیں گے- صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان منفی باتیں کرنا چھوڑ دیں -انہونںے کہا کہ خوشاب اور جھنگ میں ضمنی انتخابات کے نتائج پر حکمران خوفزدہ ہیں اور بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے -