چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

 لا ہو ر (کرا ئم سیل )صوبائی دارا لحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون،گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جمیل کے گھر سے 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگرسامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا کے علاقہ میں فدا حسین کے گھر سے 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگرسامان،ستوکتلہ کے علاقہ میں صفدر کے گھر سے 7لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی،غازی آباد کے علاقہ سے مبارک کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر سامان،شیراکوٹ کے علاقہ میں ثاقب کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فونز،سول لائن کے علاقہ میں عابد کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں افضال کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں محسن کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ٹاؤن شپ کے علاقہ میں اشفاق کی فیملی سے2لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان،مزنگ کے علاقہ میں جنید کی فیملی سے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔باغبانپورہ کے علاقہ میں ذوالفقار کے گھر سے 7لاکھ روپے جبکہ شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں امتیاز کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔ڈیفنس اور ماڈل ٹاون سے گاڑیاں جبکہ ساندہ ،جنوبی چھاونی، مناواں، انارکلی اور راوی روڈ کے علاقہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی