اندرون شہرغیر قانونی پلازوں کی تعمیر، والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈی جی طلب

اندرون شہرغیر قانونی پلازوں کی تعمیر، والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈی جی طلب


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اندرون شہر میں غیر قانونی پلازوں کی تعمیر کے خلاف دائر درخواست پر والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈی جی کو طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قانون کی موجودگی کے باوجود والڈ سٹی میں ملٹی سٹوری عمارتیں تعمیر کر کے اندرون شہر کی تاریخی حیثیت کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر والڈ سٹی نے موقف اختیار کیا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کے پاس نہ تو عملہ ہے اور نہ کوئی مجسٹریٹ جس کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے تاہم اسکے باوجود خو د کاروائی کرنے کی بجائے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کئے۔سی سی پی او لاہور عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کرنے پر پولیس نے پانچ مقدمات درج کئے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈی جی کو طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر