غداری کیس : پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز کو معافی مل گئی

غداری کیس : پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز کو معافی مل گئی
غداری کیس : پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز کو معافی مل گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریری معافی نامہ جمع کرانے کے بعد پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز کو غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت میں داخلے کی اجازت مل گئی ۔ رانا اعجاز کو نامناسب رویہ اپنانے پر عدالت نے کمرہ عدالت سے نکال دیاتھااور آئندہ داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ تحریری معافی نامہ جمع کرانے اور داخلے کی اجازت کے بعد رانا اعجاز عدالت میں پہنچ گئے اور غداری کیس کی سماعت شروع ہوگئی ۔

مزید : اسلام آباد