اجمل اور حفیظ کو قابوکرناہوگا: جدیجا، آفریدی ہی کافی ہیں : عمران خان ، دھونی سے بھارتی بیٹنگ مضبوط ہوئی: محمد یوسف

اجمل اور حفیظ کو قابوکرناہوگا: جدیجا، آفریدی ہی کافی ہیں : عمران خان ، دھونی ...
 اجمل اور حفیظ کو قابوکرناہوگا: جدیجا، آفریدی ہی کافی ہیں : عمران خان ، دھونی سے بھارتی بیٹنگ مضبوط ہوئی: محمد یوسف

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر اجے جدیجا نے کہاہے کہ اگر بھارتی ٹیم جیتنا چاہتی ہے تو اسے سعید اجمل اور محمد حفیظ کو قابو کرنا پڑے گا جبکہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ بیٹسمین محمد یوسف کا کہنا ہے کہ دھونی کے آنے سے بھارت کی بیٹنگ مضبوط ہوئی،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا تھا کہ بیس اوور کے میچ میں دو تین اوورز میں میچ تبدیل ہوجاتا ہے، آفریدی کا بھارت پر ایک ’ہوا ‘پڑا ہوا ہے اور وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، بھارت سے ایشیا کپ میں آفریدی نے جس طرح سے میچ جتایا ہے وہ فارم کل کے میچ میں کام آسکتی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سادو گنگولی کا کہنا تھا کہ اس فارمیٹ کی کرکٹ میں تگڑی بلے بازی دیکھنے کو ملے گی، پاکستان اور بھارت اچھا پرفارم کریں گے، میچ ٹائی ہوجائے گا، جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔ رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بالکنگ کچھ کمزور ہے لیکن ایشیا کپ میں کافی عرصے بعد پاکستان نے بعد کو شکست دی تھی، بعد میں بیٹنگ کرنے والے کو فوقیت ہوگی۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ دھونی کے آنے سے بھارت کی بیٹنگ مضبوط ہوئی ہے اور وہ ایسا کھلاڑی ہے جو پوری ٹیم کو اٹھادیتا ہے، جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ بیس اوور کے میچ میں دو یا تین بیٹسمینوں کی پرفارمنس بھرپور ہونا چاہیے، اس فارمیٹ میں پلاننگ کی اہمیت ہوتی ہے، ایک آدمی سے میچ نہیں کھیلا جاتا، ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں اور سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے جمعہ کو پاکستان جیتے گا۔ کپل دیو کا کہنا تھا کہ دھونی اپنے آپ میں مکمل کرکٹر ہے لیکن باقی دس کھلاڑی بھی خالی بیٹھنے والے نہیں ہیں۔ اجے جدیجا کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی ہمیشہ رن نہیں بناتا، بر صغیر میں اوپبر اچھا کھیلتے ہیں، انڈیا پاکستان میں دماغ کا کھیل سب سے زیادہ ہوتا ہے، دباﺅ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی میچ ہارنے کے خوف سے نہیں کھیلنا چاہئے، وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں اوس نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے، ذوالفقار بابر کو کل کے میچ میں کھلانا چاہیے۔

مزید : ورلڈ T20