بھارتی پنڈت نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کروا دیا

بھارتی پنڈت نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کروا دیا
بھارتی پنڈت نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں دونوں ملکوں کے عوام میں بہت زیادہ جوش وخروش پایا جاتا ہے لیکن ایسے موقع پر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کھیل کو اپنی حرکتوں سے خراب کر رہے ہیں۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک کالے جادو کے ماہر کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان کی ٹیم پر جادو کر دیا ہے اور اب پاکستانی ٹیم کی شکست یقینی ہے ۔پرشانت نامی اس کالے جادو کے ماہر کا کہنا کہ پاکستانی ٹیم کو اس میچ میں بری طرح شکست ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1947 میں بھی بھارتی پنڈتوں نے کہا تھا کہ نوازئیدہ مملکت یعنی پاکستان زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گی اور جلد ختم ہوجائے گی لیکن ایسی تمام باتیں غلط ثابت ہوئیں۔مسلمان ہونے کی وجہ سے ہمیں ان باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتااور ہمارا مکمل ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔

مزید :

کھیل -