اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پاکستان سٹیل کے ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری اور یوریا کھاد کی درآمد کا امکان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پاکستان سٹیل کے ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پاکستان سٹیل کے ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری اور یوریا کھاد کی درآمد کا امکان
کیپشن: Ishaq Dar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان سٹیل ملز اور یوریا کھاد سمیت متعدد معاملات پر اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پاکستان سٹیل کے ملازمین کو آج تنخواہوں کیلئے فنڈز کی منظوری کی بھی امید ہے جس کے بعد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ اجلاس میں نجکاری کمیشن نے سٹیل مل کی نجکاری سے قبل بحالی کا پلان بھی پیش کیا ہے جس پر غور و فکر جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق پارکو ریفائنری کو خام تیل کی ترسیلی اخراجات دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 18 پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ اجلاس میں خریف کیلئے یوریا کھاد کی فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت کے مطابق یوریا کھاد درآمد کرنے کا فیصلہ بھی ہو سکتا ہے۔

مزید :

بزنس -