انسانی ہڈیوں سے بنا خوف ناک گرجا گھر
پولینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) پولینڈ کا کیپلیکازاسک نامی گرجا گھر ہزاروں انسانی ہڈیوں سے تیار کیا گیا ہے۔ پولینڈ کے ایک قصبے میں واقع اس رومن کیتھولک عبادت گاہ کی دیواریں اور چھتیں ہڈیوں سے تیار کی گئی ہیں تاکہ انسان موت کو ہمیشہ ذہن میں رکھے۔ یہ کھوپڑیاں اور ٹانگوں کی ہڈیاں 3 ہزار متاثرین کی ہیں جن سے چھتوں اور دیواروں کو تیار کیا گیا ہے جبکہ 21 ہزار ہڈیاں ایک ٹریپ ڈور میں چھپی ہوئی ہیں۔