چھوٹی ٹیموں کا بڑا میچ، ہالینڈ کی شاندار بیٹنگ، 190 رنز کا ہدف 14 اوورز میں حاصل کرلیا

چھوٹی ٹیموں کا بڑا میچ، ہالینڈ کی شاندار بیٹنگ، 190 رنز کا ہدف 14 اوورز میں حاصل ...
چھوٹی ٹیموں کا بڑا میچ، ہالینڈ کی شاندار بیٹنگ، 190 رنز کا ہدف 14 اوورز میں حاصل کرلیا

  


ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں ہالینڈ نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ٹین مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سلہٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 189 رنز بنائے۔ اینڈریو پوئنٹر57، ولیم پورٹ فیلڈ 47 اور کیون اوبرائن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہالینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف صرف 14اوورز میں حاصل کر لیا۔ ہالینڈ کی جانب سے سٹیفن مائی برگ نے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور مجموعی طور پر 63 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں ٹام کوپر 45 اور ویسلے باریسی 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید : کھیل