ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیا،بھارت نے آسانی سے حاصل کر لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیا،بھارت نے آسانی ...
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیا،بھارت نے آسانی سے حاصل کر لیا

  


ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ٹین کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 131رنز کا ہدف دے دیا تھا، جو کہ بھارت نے با آسانی حاصل کر لیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 130 رنز بنائے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 9 کے مجموعی سکور پر گری جب کامران اکمل 8 کے انفرادی سکور پر رن آﺅٹ ہو گئے۔ پاکستان کے دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں جو 15 سکور بنا کر کمار کی گیند پر ایشون کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔مجموعی سکور میں بغیر کسی اضافے کے احمد شہزاد بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 22 رنز بنائے اور مشرا کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 97 کے مجموعی سکور پر گری جب شعیب ملک مشرا کی گیند پر رائنا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔103 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گری جب عمر اکمل 33 رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر رائنا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 114 کے مجموعی سکور پر گری جب شاہد خان آفریدی 8 رنز بنا کر کمار کی گیند پر رائنا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

مزید : کھیل