پاک ، بھارت ٹی 20:حکمِ ربی ۔ ۔۔انشاءاللہ پاکستان

پاک ، بھارت ٹی 20:حکمِ ربی ۔ ۔۔انشاءاللہ پاکستان
پاک ، بھارت ٹی 20:حکمِ ربی ۔ ۔۔انشاءاللہ پاکستان

  

لاہور ( نامہ نگار خصوصی )پاک ،بھارت ٹی 20کرکٹ میچ پاکستان اور ہندستان کی’جنگ‘ کی طرح زندگی کے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے بھی گہری دلچسپی سے دیکھا ۔ یہاں تک کہ ناکوں پر کھڑے فوجی جوان بھی وہاں سے گزرنے والوں سے میچ کی صورتحال سے آگاہ ہوتے رہے ۔ پاک فوج کے یک جوان نے ’پاکستان ‘ کے استفسار پر بتایا کہ پاکستان نے اپنی باری لے لی ہے اور میچ مسلمانونں کے تاریخی فوجی مقابلوں جیسا ہے جس میں اللہ ی ذات اپنے نام پر بننے والے ملک کو عزت بخشے گا جبکہ ایک اہلکار جوان مسکراتے ہوئے پرامید لہجے میں کہا ’حکمِ ربی ۔۔ اناشاءاللہ پاکستان ۔ ایک جوان نے بتایا کہ اگرچہ ہم اس وقت سیکیورٹی دیوٹی پر ہیں اور میچ نہیں دیکھ سکتے مگر ذہن کی نظرسے ہمیں میچ اور فتح نظر آرہی ہے ، ویسے بھی کچھ فاصلے پر ٹی وی پر میچ دیکھا جارہا فتح کی اطلاع ہمیں یہاں ناکے پر بھی مل جائے گی ۔

مزید : ورلڈ T20