امریکی خاتون نے ’شیطان‘ کے کہنے پر مجازی خدا پر حملہ کر دیا

امریکی خاتون نے ’شیطان‘ کے کہنے پر مجازی خدا پر حملہ کر دیا
امریکی خاتون نے ’شیطان‘ کے کہنے پر مجازی خدا پر حملہ کر دیا

  

اواشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نےشیطانکے کہنے پر اپنے شوہر کے سینے میں خنجر گھونپ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹیفنی نامی خاتون کا شوہر چرچ میں تھا کہ اس کی بیوی گاڑی چلاتی ہوئی چرچ کا جنگلہ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور فرش پر لیٹ گئی۔ اس کا شوہر باہر نکلا تو اس نے سینے پر چھری سے وار کردیا۔ سٹیون جو کہ اس کا شوہر ہے، بمشکل جان بچاکر گھر پہنچا اور پولیس کو رپورٹ کی۔ پولیس نے اس کی بیوی کو ایک قریبی میڈیکل سنٹر سے گرفتارکرلیا۔ سٹیفنی نے پولیس کو بتایا کہ اسے ایسا کرنے کا حکم شیطان نے دیا تھا اور جب وہ چرچ کے سامنے لیٹی ہوئی تھی تو دعا کررہی تھی کہ اس کا شوہر باہر نہ نکلے لیکن وہ باہر آگیا تو اس کے پاس اور کوئی چارہ نہ رہا۔ سٹیفنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس کی خدا سے گفتگو ہوتی رہتی ہے اور اسے ان حالات کے بارے میں پہلے ہی خبردار کردیا گیا تھا۔ اس واقعہ نے پولیس اور اس کے شوہر کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے نشے کی زیادتی نے اس کی یہ حالت کردی ہو تاہم حتمی طور پر اس رویے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

مزید : بین الاقوامی