خیبرپختونخواہ اسمبلی میں صوبے کانام بدلنے اورنیا صوبہ بنانے کی قراردادیں منظور

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں صوبے کانام بدلنے اورنیا صوبہ بنانے کی قراردادیں ...
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں صوبے کانام بدلنے اورنیا صوبہ بنانے کی قراردادیں منظور

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ اسمبلی نے صوبے کا حجم کم کرکے ہزارہ صوبہ بنانے اور موجودہ نام تبدیل کرنے کی قرادادیں منظور کرلی ہیں ۔ سپیکر اس قیصر کی صدارت میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں تحریکِ انصاف کے سردارادریس نے ہزارہ کو صوبے کا درجہ دینے اور شوکت یوسفزئی نے صوبے کا نام تبدیل کرکے ہزارہ پختون خواہ رکھنے کی قراداد پیش کی ،یہ دونوں قراردادیں یکے بعد دیگرے کثرت،رائے سے منظور کرلی گئیں ۔ پیپلز پارٹی،قومی وطن پارٹی اور اے این پی نے ان قوراردادوں کی مخالفت کی ۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سمیت پانچ قانون منظور کیے گئے ۔

مزید : قومی