دوران پر واز شرمنا ک حرکات پر خاتون گرفتار

دوران پر واز شرمنا ک حرکات پر خاتون گرفتار
دوران پر واز شرمنا ک حرکات پر خاتون گرفتار

  

لندن (نیوز ڈیسک) جمیکا سے برطانیہ آنے والی برٹش ایئرویز کی پرواز میں سوار ایک برطانوی خاتون اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور داران پرواز ہی برہنہ ہوکر شرمناک حرکات شروع کردیں۔

مغربی لندن سے تعلق رکھنے والی مذکورہ خاتون کی عمر 46 سال ہے اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہیں اچانک پڑنے والے شیطانی دورے نے مسافروں اور عملے کو حیران کردیا۔ خاتون نے جہاز میں خود کو برہنہ کرلیا اور قابل اعتراض حرکات شروع کردیں۔ مسافروں اور عملے کے منع کرنے پر وہ مزید بپھر گئیں اور انہیں قابو کرنا خاصا مشکل ہوگیا۔ ان کی قابل اعتراض حالت کی وجہ سے عملہ ان کے قریب جانے سے قدرے گھبرارہا تھا۔

قطر ائیرویز کی ائیر ہوسٹس کو شراب نوشی بہت مہنگی پڑی،باس نے قابل اعتراض تصویردکھا کر دنیا کے سامنے شرمندہ کر دیا

 گیٹوک ایئرپورٹ پر طیارے کے لینڈ کرتے ہی پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔ ان کے خلاف خطرناک حرکات کرکے طیارے اور مسافروں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کرکے ہوائی سفر کرنے کے واقعات تو اکثر دیکھنے میں آتے ہیں لیکن ان خاتون نے جو حرکت کی یہ پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -