کسی پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہو ں نہ ارادہ ہے :کرینہ کپور
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کسی پاکستانی فلم میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو کسی پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں اور نہ ہی کسی فلم میں کام کرنے کی حامی بھری ہے اور نہ ہی ارادہ ہے ۔
بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق کئی ماہ سے اس قسم کی خبریں آ رہیں تھی کہ ’’بے بو‘‘ معروف پاکستانی فلم ساز شعیب منصور کی آنے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی لیکن ’’ریڈ کارپٹ ‘‘ نامی تقریب میں بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا یہ سچ نہیں ہے کہ وہ کسی پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں ،ایسی خبریں نجانے کس نے پھیلائی ہیں اور اس کا مقصد کیا ہے ،میں کچھ نہیں کہہ سکتی ۔