وہ آدمی جو 12 سال تک پہاڑ کاٹتا رہا اور جب فارغ ہوا تو دنیا بھی حیران رہ گئی
نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے پہاڑ کاٹنے کی کہانی تو سن رکھی ہوگی لیکن ایک انسان نے اس کہانی کو سچ کردکھایا ہے اور12سال تک پہاڑ کاٹنے کے بعد اپنے خاندان کے لئے خوبصورت گھر بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
کوسٹا ریکاکے رہائشی مانیول بارنٹیس فضائی آلودگی سے بہت تنگ تھا اورایک ایسے گھر کی تلاش میں تھا جو قدرت کے نزدیک ترین ہو اور جہاں اسے سکون ملے جس کی وجہ سے وہ 12سال تک ایک پہاڑ کو کاٹتا رہااور63فٹ زمین سے نیچے اپنی فیملی کے لئے خوبصورت گھر بنانے میں کامیاب ہوگیا۔اس نے زیر زمین سرنگوں میں اس قدر خوبصورت نقش و نگار کے کام بھی کئے ہیں کہ لوگ اس کے گھر کو دیکھنے کے لئے دور دور سے آرہے ہیں۔ان زیر زمین غاروں میں اس نے غسل خانہ،تین بیڈ روم اور ایک کمرہ استراحت بھی بنایا ہے۔دیوراوں پر اس نے کارٹون کرداروں کے ساتھ سی ڈیز،فونز اور کرنسی نوٹوں کی تصاویر لگائی ہیں۔اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے یہ گھر صرف ایک کدال اور بیلچے سے مکمل کیا ہے۔