نئی آٹو پالیسی ملکی معیشت کے استحکام میں انقلابی کردار ادا کرے گی ، شیخ عبدالمنان

نئی آٹو پالیسی ملکی معیشت کے استحکام میں انقلابی کردار ادا کرے گی ، شیخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس ڈیسک) آل پاکستان ہارڈ وئیر مرچنٹ ایسو سی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ نئی آٹو پالیسی ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی ، آٹو سیکٹر میں ہونے والی نئی سرمایہ کاری میں ٹیکسوں کی مد میں چھوٹ ملنے سے یہ شعبہ مزید ترقی کرے گا ، ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بہتر سرمایہ کاری، مسابقت کا فروغ اوراعلی معیار سے جہاں اس شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی وہاں پاکستان میں مینو فیکچرنگ یونٹس اور ڈسٹری بیوٹرز مراکز قائم ہونے سے روز گار کے بے شمار مواقع پیدا ہو ں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی قیمتوں اور صنعتی گروتھ کے درمیان موافقت پیدا ہو گی عوام کو اعلی معیار کی گاڑیاں کم قیمت پر دستیاب ہو سکیں گی ۔ انہو ں نے حکومت سے اپیل کی کہ نئے سرمایہ کاروں کو ملک میں مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کے لئے مراعات دیتے وقت یہ طے کر لیا جائے کہ یہ سرمایہ کارایک مقررہ مدت میں پاکستان میں آٹو پارٹس تیار کرنے کا انتظام بھی کریں گے تاکہ گاڑیوں کی تیاری میں پاکستان کو کسی دوسرے ممالک میں تیار ہونے والے پارٹس پر انحصار نہ کرنا پڑے ۔ انہو ں نے کہا کہ نئی سرمایہ کاری اور مینو فیکچرنگ پلانٹ لگنے سے جہاں ملک گاڑیوں کی مینو فیکچرنگ میں خود کفیل ہو گا بلکہ گاڑیوں کی امپورٹ پر خرچ ہونے والے خطیر زرمبادلہ میں غیر معمولی کمی ہو گی ۔

مزید :

کامرس -