ترسیلات زر برآمدات سے زیادہ اہم ہیں ، شاہد رشید بٹ

ترسیلات زر برآمدات سے زیادہ اہم ہیں ، شاہد رشید بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ترسیلات زر برآمدات سے زیادہ اہم ہیں ، اور گرتی ہوئی برآمدات کے سبب تیل، ایل این جی اور پام آئل کا مکمل درآمدی بل ادا کرنے والے اس شعبہ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ ترسیلات کے بغیر ملکی معیشت پر دباؤ بڑھ جائے گا، اسلئے اس شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اپنے ائک بیان میں انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں میں اہم آسامیوں کو زیادہ عرصۃ تک خالی نہ رکھا جائے اور ابوظہبی سمیت اہم منڈیوں میں فوری طور پر کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کا تقرر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس اہم شعبہ کی حوصلہ افرائی کرنے اور اسے مناسب انداز میں ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ترسیلات زر میں اضافہ کیا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ بھاری سرمایہ کاری کے باوجود برآمدات گر رہی ہیں جبکہ ترسیلات زر بھجوانے والوں پرکوئی اضافی خرچہ بھی نہیں آتا۔افرادی قوت کو ملک سے باہر بھجوانے والے پروموٹرز کو کوئی سہولیات کی فراہمی سے انسانی وسائل کی برآمد میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی ہے جس سے مقامی صنعت متاثر ہو رہی ہے جبکہ بیرون ملک روزگار کے مواقع بھی ضائع ہو رہے ہیں جسکے لئے اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت کوفعال ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ترسیلات زر میں اضافہ سے ملکی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جا سکے۔

مزید :

کامرس -