مقامی تیار کردہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

مقامی تیار کردہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے اور ڈلیوری میں تاخیر کے باعث استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں 45 فیصد تیزی آگئی۔رواں مالی سال پرانی کاروں کی درآمد میں 45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال اب تک 32 ہزار پرانی گاڑیاں درآمد کی جاچکی ہیں جن پر امپورٹرز نے 21 ارب بارہ کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی ادا کی ہے۔گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 22 ہزار گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔
جن کی مالیت تریپن ارب 93 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس دوران پاکستانی مارکیٹ میں درآمدی کاروں کا شیئر پندرہ فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -