سرینگر مظفرآباد روڈ چوتھے روز بھی بند مال بردار ٹرک راولپنڈی نہ پہنچ سکے

سرینگر مظفرآباد روڈ چوتھے روز بھی بند مال بردار ٹرک راولپنڈی نہ پہنچ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چناری(آن لائن)سرینگر مظفرآباد روڈ چوتھے روز بھی بند رہی مقبوضہ کشمیر سے آنے والے درجنوں مال بردار ٹرک سلائیڈنگ کی وجہ سے تاحال راولپنڈی نہ پہنچ سکے تاجروں کو کروڑوں کا نقصان ایل او سی ٹریڈرز اور عوام نے حکومت آزاد کشمیر ،این ایچ اے اور محکمہ تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کو چکوٹھی چناری اور گردونواح کے درمیان روڈ کھولنے کے لیے چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی بصورت دیگر شدید ترین احتجاج کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے جمعرات سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی کا دارالحکومت مظفرآباد سے رابطہ منقطع ہے حکومت آزاد کشمیر ،این ایچ اے اور محکمہ تعمیرات آزاد کشمیر روڈ کھولنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہاہے چار روز سے روڈ کی بندش کے باعث مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مال بردار ٹرک چکوٹھی سمیت مختلف مقامات پر پھنسے ہو ئے ہیں ایل او سی ٹریڈرز کے رہنماؤں محمود احمد ڈار ،اعجاز میر ،محمد اعجاز یوسف اور دیگر نے چناری ،چکوٹھی اور گردونواح کی لینڈ سلائیڈنگ کھولنے کے لیے حکومت کو چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر چوبیس گھنٹوں میں روڈ کو نہ کھولا گیا تو شاہراہ سرینگر کے مختلف مقامات پر خالی ٹرک لگا کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
اس دوران حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ دار ی متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی انھوں نے کہا کہ چار روز سے روڈ کی بندش کے باعث تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے حکومت نے روڈ نہ کھول کر تاجروں کا معاشی قتل شروع کر رکھا ہے اور یہ دو طرفہ تجارت کے خلاف سازش ہے جسے ہم کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے حکومتی نااہلی کے خلاف کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہے گے دریں اثناء لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پاور ہاؤس چناری کا واٹر چینل ٹوٹنے کے باعث چناری اور اسکی ملحقہ چار یونین کونسلوں میں دودن سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہے بارش میں بجلی کی عدم دستیابی سے عوام بھی شدید پریشانیوں سے دو چار ہیں لمنیاں کھوڑیاں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راج ولی چک ولد شاہ نواز چک جبکہ دھنی شاہدرہ مین محمد بشیر بھٹی ولد فیروز دین کے رہائشی مکانات تباہ چنکوٹ لوئرمحلہ میں دریائے جہلم کے کٹاؤ کی وجہ سے متعدد مکان خالی کرا لیے گئے حکومت آزاد کشمیر ،اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان ضلع ہٹیاں بالا کی جانب توجہ دینے کے بجائے اپنی اپنی سیاست میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے عوام بے یارومدد گار ہیں #/s#

مزید :

کامرس -