ٹی20،ورلڈکپ، جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37رنز سے شکست دیدی

ٹی20،ورلڈکپ، جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (این این آئی)جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37رنز سے شکست دیدی ٗ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنائے ٗ 210کے تعاقب میں افغانستانی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 172رنز بنا سکی ٗ ڈی ویلیئر نے پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 34گیندوں پر 64رنز کی شاندار اننگز کھیلی ٗ مورس کو شاندار کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔اتوار کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ اے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کک اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا ٗ ہاشم آملہ صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ٗ ان کے ساتھ آنے والے اوپنر ڈی کک نے شاندار 45 رنز کی اننگ کھیلی اور کپتان فاف ڈیو پلیسی کے ساتھ اسکور کو 90 رنز تک پہنچایا تاہم دونوں ہی بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے ٗڈیو پلیسی نے 41 رنز بنائے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے روایتی جارحانہ انداز میں نصف سنچری بنا ئی۔ یقینی بنائی۔جارح مزاج بلے باز نے پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 64 رنز بنائے جس ی بدولت جنوبی افریقہ نے اسکور بورڈ پر 209 رنز کا مجموعہ تشکیل دیاملر نے 19 اور جے پی ڈومینی نے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی افغانستان کی جانب سے عامر حمزہ، دولت زدران، شاہ پور زدران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی ٹیم نے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب کیلئے جارحانہ آغاز کیا اور محمدشہزاد نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 19 گیندوں پر 44 رنز بنائے اور مورس کی گیند پر بولڈ ہوئے محمد شہزاد کی اننگز میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے،دوسرے آؤٹ ہونے واے کھلاڑی کپتان اصغر تھے جو 7 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد افغانستان کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 20اوورز میں 172رنز بنا سکی افغانستان کے دیگر کھلاڑیوں میں گلبدین نائب 26ٗ محمد نبی 11ٗ سمیع اللہ شنواری 25ٗ نجیب اللہ زدران بارہ ٗ راشد خان گیارہ ٗ شاہ پور زدران نے ایک رن بنایا ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے مورس نے چار جبکہ ایبٹ ٗ راباڈا اور عمران طاہر نے دو ٗدو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔مورس کو شاندار کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔