پاکستان اورنیوزی لینڈکے مابین اب تک14ٹونٹی ٹونٹی میچزکھیلے گئے

پاکستان اورنیوزی لینڈکے مابین اب تک14ٹونٹی ٹونٹی میچزکھیلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین اب تک14ٹونٹی ٹونٹی میچزکھیلے گئے جن میں سے8میچ نیوٹروینیوپر اور6میچ نیوزی لینڈمیں کھیلے گئے۔پاکستان اورنیوزی لینڈکے ٹیموں کے درمیان یواے ای میں4میچ کھیلے گئے جن میں سے3میچ پاکستان نے جیتے اورایک میچ میں نیوزی لینڈنے کامیابی حاصل کی ۔نیوزی لینڈمیں 6میچ کھیلے گئے جن میں سے4میچ نیوزی لینڈنے جیتے اور2 میچ پاکستان نے جیتے۔سری لنکامیں ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلاگیاجوپاکستان نے جیتا۔جنوبی افریقہ میں دونوں ٹیموں کے مابین ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلاگیاجوپاکستان نے جیتا۔انگلینڈمیں ایک میچ کھیلاجوپاکستان نے جیتا۔ انگلینڈ میں نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب 100 فیصد ہے ۔ ویسٹ انڈیزمیں ایک میچ کھیلا گیاجونیوزی لینڈنے جیتا۔پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں نیوزی لینڈکے مارٹن گپٹل کامیاب ترین بیٹسمین رہے ۔11 میچوں کی11اننگز میں29.60 کی اوسط سے296 رنز بنائے،2نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ زیادہ انفرادی سکور87 رنزناٹ آؤٹ رہے۔ دوسرے نمبرپرپاکستان کے محمدحفیظ نے11ٹی ٹونٹی میچوں کی 11ا ننگز میں 25.45کی اوسط سے280 رنز بنائے ، ایک نصف سنچری شامل ہے۔ ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کے شاہدآفریدی کامیاب ترین باؤلر رہے انہوں نے 14 میچوں میں52.2 اووروں میں348 رنزدے کر18.31 کی اوسط سے19وکٹیں لیں۔ عمرگل نے 10 میچوں میں 32 اووروں میں 245 رنز دے کر16.33کی اوسط سے15وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈکے ٹم ساؤتھی نے 6 میچوں میں 24 اووروں میں 187 رنز دے کر14.38کی اوسط سے 13وکٹیں لیں۔چوتھے نمبر پر پاکستان کے سعیداجمل نے 8 میچوں میں 26.1 اووروں میں 172 رنز دے کر17.20کی اوسط سے 10 وکٹیں لیں اور پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈ کے کائل ملز نے 7 میچوں میں 26.5 اووروں میں 229 رنز دے کر22.90کی اوسط سے10وکٹیں لیں۔