قومی ٹینس مقابلوں کا شیڈول جاری آٹھ قومی چیمپئن شپ کھیلی جائیں گی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قومی مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، دو ماہ کے دوران آٹھ قومی چیمپئن شپ کھیلی جائیں گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق واپڈا انٹر یونٹ ٹورنامنٹ 23 مارچ تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔ سروس ٹائر نیشنل جونیئر ایونٹ (آج) پیر سے لاہور میں شروع ہوگا جو 24مارچ تک جاری رہے گا۔ آل پاکستان رحیم یار خان نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 26 سے 31 مارچ تک رحیم یار خان میں کھیلی جائے گی، قاعداّ عظم یوتھ گیمز 4 سے7 اپریل تک اسلام آباد، ماڈرن کلب فاؤنڈر ممبرز نیشنل ٹینس ایونٹ 9 سے 15 اپریل تک کراچی اور آل پاکستان پنجاب گورنر کپ 14سے 20 اپریل تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ایئر فورس خیبر کپ پشاور 21 سے27 اپریل اور ماسٹر پینٹ جونیئر نیشنل ٹینس ایونٹ 28 اپریل سے 2 مئی تک لاہور میں کھیلا جائیگا۔