اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ، ماڈل ٹاؤن کلب کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ، ماڈل ٹاؤن کلب کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ کی تیاری کیلئے ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب نے ممکنہ 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا، ماڈل ٹاؤن کلب کے چیئرمین محمد ایاز نے بتایا کہ عثمان یامین کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حماد قریشی، ظہیر عباس، حمزہ اکرام، زبیراحمد، محمد جواد، شوال سیف، محمد عمیر، عبداللہ، نیئرنصیر، عاقب خان، ریحان اسلم، حسیب علی، طلحہ خالق، فہد محبوب، عبداللہ مسعود، ریحان فاروق عادل، شہزاد حبیب، مبشر شہزاد، توصیف حیدر، محمد حمزہ، کاشان عباس، اسفند دادان شامل ہیں۔ محمد یامین کو منیجر اور محمد صدیق بنگش کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ماڈل ٹاؤن کلب کو گروپ ڈی میں ترامڑی کلب، جناح کلب اور ایلیٹ کلب کے ساتھ رکھا گیا ہے۔