قومی ویمن اینڈ مینز نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن اینڈ مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 12 سے 16 اپریل تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمید ی ہال میں کھیلی جائے گی۔ آرمی، واپڈا، پولیس، ایئرفورس، نیوی، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمر سکول، لمز یونیورسٹی اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس چیمپئن شپ کو 3 سے شروع ہونا تھا تاہم اسے دو بار ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا۔