احمد شہزاد کے ٹی 20کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی اوپن نے یہ سنگ میل بھارت کیخلاف ورلڈ ٹوئنٹی کے میچ میں عبور کیا، اس وقت احمد کی عمر 24سال 117 دن ہے، عمر اکمل 23 سال 180 سال کی عمر میں ایک ہزار رنز مکمل کر چکے۔یاد رہے کہ احمد شہزاد نے مئی 2009 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ وہ اب تک 42 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنلز میں 25.45 کی اوسط سے 1018 رنز بنا چکے ہیں۔