فلم ’’ایکس مین اپوکالیپس‘‘ کا نیا ٹریلر آ گیا
نیو یارک (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو ایکشن فلم ’’ایکس مین اپوکالیپس‘‘ کا نیا ٹریلر آ گیا ۔ایکس مین سیریز کی یہ پہلی فلم ہے جس میں اداکار ہیو جیک مین ولورائن کے روپ میں دکھائی نہیں دے رہے۔ہدایتکار برائن سنگر کی فلم ایکس مین اپوکالیپس کی کہانی غیرمعمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک سپر ہیروز کی ہے جو بری طاقتوں کا مقابلہ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ ایکس مین سیریز کی یہ پہلی فلم ہے جس میں اداکار ہیو جیک مین ولورائن کے روپ میں دکھائی نہیں دے رہے ۔ فلم کی کاسٹ میں جیمز میک ،جینفر لورنس اور مچل فیسبینڈر نظر آئیں گے ۔ فلم 27 مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی ۔