میں چپ رہوں گی، ملائیکہ اروڑا خان نے طلاق کے معاملے پر چپ سادھ لی

میں چپ رہوں گی، ملائیکہ اروڑا خان نے طلاق کے معاملے پر چپ سادھ لی
 میں چپ رہوں گی، ملائیکہ اروڑا خان نے طلاق کے معاملے پر چپ سادھ لی

  


نئی دہلی(شوبز رپورٹر) بولی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا خان اور ارباز خان کے درمیان علیحدگی کی خبریں آجکل ہر طرف گردش کر رہی ہیں۔ گزشتہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ اداکارہ جلد شوہرارباز خان سے طلاق کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ علا وہ ازیں انکے دیور سپر سٹار سلمان خان بھی ا نھیں منانے کی کو شش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ہندوستان میں منعقد کیے جانے والے ایک فیشن ویک میں شرکت کے دوران میڈیا کی جانب سے اداکارہ سے انکی طلاق کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ تاہم اداکارہ نے طلاق اور شوہر سے علیحدگی کے متعلق میڈیا کے تمام تر سوالات کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ واضح رہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیکہ اروڑا اور ارباز خان کے درمیان علیحدگی کی بڑی وجہ اداکار ارجن کپورکو قرار دیا گیا تھا

مزید : کلچر


loading...