آسٹریلیاں اور بنگلا دیش سبقت لے جانے کیلئے میدان میں اُتریں گے

آسٹریلیاں اور بنگلا دیش سبقت لے جانے کیلئے میدان میں اُتریں گے
آسٹریلیاں اور بنگلا دیش سبقت لے جانے کیلئے میدان میں اُتریں گے

  


 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج ایک میچ کھیلا جارہا ہے ۔ جس میں آسٹریلیااور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آرہی ہیں ۔ آج کا میچ بنگلور کرکٹ سٹیڈیم کی سر زمین پر کھیلا جائے گا۔ آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے آسٹریلیا کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک ایک میچ کھیل رکھا ہے اور اس کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں اس کو شکست ہوئی تھی اور آج کے میچ میں اگر اس کو شکست ہوئی تو اس کے لئے اس ایونٹ میں رہنا مشکل ہوجائے گا اس لئے آج کا میچ اس کے لئے جیتنا بہت ضروری ہے اور اسی طرح بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھی اب تک ایک میچ کھیل رکھا ہے اور اس کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے لئے بھی آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے اگر دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو بنگلہ دیش کی ٹیم کے لئے یہ میچ جیتنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ آسٹریلیا کی ٹیم بہت مضبوط ٹیم ہے اور اس کی بنگلہ دیش کیخلاف ہمیشہ ہی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور اس کی بناء پر اس کیلئے میچ جیتناآسان ہوگا اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ٹیم ہے اور اس کے خلاف ہمیشہ ہی ہمیں مقابلہ کرنے میں بہت محنت کرنا پڑی ہے اور آج کے میچ میں بھی ہماری کوشش ہوگی کہ ہم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں اور اس کیلئے ہم نے پلان تیار کرلیا ہے اور اس لئے ہمارے لئے یہ میچ بہت اہمیت کاحامل ہے اور اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور اس عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے کہ کامیابی حاصل کریں آسٹریلیا کی کارکردگی ہمیشہ ہی اچھی رہی ہے اور اس کی باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبے ہی بنگلہ دیش کے مقابلے میں مضبوط ہیں مگر بلاشبہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی کارکردگی بھی اچھی ہے اور اس کے خلاف آسٹریلیا کو بھی محنت کرنا ہوگی اب تک مجموعی طور پر جتنی مرتبہ بھی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں ہیں آسٹریلیا کی ٹیم نے ہی کامیابی زیادہ مرتبہ حاصل کی ہے اور اس مرتبہ بھی وہ ہی جیت کیلئے فیورٹ ہے دوسری طرف آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتا ن کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف میچ آسان نہیں ہے پہلے میچ میں شکست کے بعد ہمارے لئے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے اور اس کیلئے ہم نے پلان تیار کیا ہوا ہے بنگلہ دیش کی ٹیم اب کمزور ٹیم نہیں ہے اور اس کی اب تک کی کارکردگی بہت اچھی ہے اور یہ میچ جیت کر ہم ایونٹ میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں اور امید ہے کہ ہم آج کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اس کیلئے ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم یہ میچ جیت جائیں۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان میتھوز کا کہنا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں میں منفرد بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کی باؤلنگ اور بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کا شعبہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کیلئے اگر آسٹریلوی ٹیم کی بات کی جائے تو اس کی فیلڈنگ بہت اچھی ہے اور اس نے ہر میچ میں اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کیاہے شائقین کرکٹ کی نظریں اس میچ پر مرکوز ہیں اور اگر آج کا میچ آسٹریلوی ٹیم نے جیت لیا تو اس کے آگے بڑھنے کے چانسس بہت بڑھ جائیں گے اور اسی طرح اگر آج کا میچ بنگلہ دیش کی ٹیم نے جیت لیا توایک تو آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ایک بڑا اپ سیٹ ہوگااور اس کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی ٹیم کے لئے ایونٹ میں رہنا مشکل ہوجائے گا اس کے بعد اس نے بھارت اور پاکستان کے خلاف میچوں میں میدان میں اترنا ہے۔

مزید : کالم


loading...