پاکستان اوراس کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں ‘شاہدہ منی

پاکستان اوراس کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں ‘شاہدہ منی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (شوبز ڈیسک) نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان اوراس کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں‘یہاں جب بھی کوئی غیرملکی آتا ہے تو اس کو دل وجان سے خوش آمدید کہا جاتا ہے‘ چاروں صوبوں کے لوگ اس معاملے میں ایک سی سوچ رکھتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اکثر بیرون ملک ہونے والے پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں، اس موقع پرمیری پوری کوشش رہتی ہے کہ اپنے میوزک اورلباس کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت کلچر کی عکاسی کروں تاکہ دنیا بھر میں ہماری طرف سے امن اوربھائی چارے کا پیغام پہنچ سکے۔

مزید :

کلچر -