کپل شرما کا مومی مجسمہ چھ ماہ بعد مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا

کپل شرما کا مومی مجسمہ چھ ماہ بعد مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا
 کپل شرما کا مومی مجسمہ چھ ماہ بعد مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا

  


ممبئی(این این آئی)بھارت کے معروف کامیڈین کپل شر ما بھی اب مادام تساؤمیوزیم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کا مومی مجسمہ اگلے چھ ماہ میں مادام تساو? میوزیم کی زینت بنے گا جس کے لئے ان کے جسم، چہرے اور مختلف حصوں کی پیمائش لی جاچکی ہے۔امید کی جارہی ہے ان کا یہ مجسمہ جلد ہی مکمل کرکے نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت کی کئی مقبول شخصیات کے مومی مجسمے مادام تساؤ میوزیم کی زینب بن چکے ہیں جن میں معروف بالی ووڈ اسٹارز امیتابھ بچن،شاہ رخ خان،سلمان خان ،عامر خان ،ایشوریا رائے، ریتک روشن اور دیگر کئی اسٹارز شامل ہیں۔

مزید : کلچر


loading...