ریلوے مغلپورہ ڈویژن میں گرین بیلٹ پر تجاوزات قائم، انتظامیہ نے چپ سادھ لی

ریلوے مغلپورہ ڈویژن میں گرین بیلٹ پر تجاوزات قائم، انتظامیہ نے چپ سادھ لی

 لاہور (محمد نوا زسنگرا)محکمہ ریلوے مغلپورہ ڈویژن میں سڑکیں تنگ اور گرین بلٹ ختم کر کے پختہ تجاوزات قائم، ٹریفک کے بہاؤ میں شدید مشکلات کا سامنا ۔ریلوے کے پرانے ٹریکس پر بھی تجاوزات قائم کر دی گئیں جس پرریلوے حکام نے مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے اور شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے مغلپورہ ڈویژن میں تجاوزات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث جگہ جگہ غیر قانونی تعمیرات کی جا رہی ہیں ۔شاہجہان روڈ ریلوے پھاٹک پر تعمیرات کر دی گئی ہیں اور ریلوے ہسپتال کے سامنے سے گرین بیلٹ ختم کر کے پختہ تجاوزات قائم کر دی گئی ہیں ۔ریلوے لوکواور کیرج شاپ کی حدود میں واقع تجاوزات کو گرانے میں محکمہ ریلوے ناکام ہو گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ روڈ اورنج لائن میٹروٹرین کی وجہ سے متبادل کے طور پر استعمال ہو گی اور ٹریفک میں مزید اضافہ ہو گا اور اگر روڈ کے کنارے گرین بیلٹ ختم کر کے تجاوزات قائم ہو گئیں تو روڈ سے گزرنا محال ہو گا ۔ذرائع نے اس حوالے سے مزید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جہاں وزیر اعلیٰ شہر کی سڑکیں چوڑی کر رہے ہیں وہاں محکمہ ریلوے سڑکوں کو تنگ کر رہا ہے ۔اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گرین بیلٹ ختم نہیں کی جا رہی سڑکوں کو کشادہ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ہسپتال کے سامنے سے ٹریفک کی روانی میں آسانی رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...