وزیر کوآپریٹو کے ہسپتالوں کے دورے،مریضوں سے بات چیت کی

وزیر کوآپریٹو کے ہسپتالوں کے دورے،مریضوں سے بات چیت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبا ل چنڑ نے شہر اور گرد و نواح میں واقع مختلف ہسپتالوں و دیہی صحت مراکز کے اچانک دورے کئے اور عوام کو صحت سے وابستہ ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی بارے جائزہ لیا۔ انہوں نے ادویات کے سٹور، آپر یشن تھیٹر،کچن،اور باتھ روم کا خصوصی معائنہ کیااورمریضوں اور ان کے ساتھ آنے والوں سے فرداً فرداً سہولیات کی فراہمی بارے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصوبہ بھر میں سر پرائز وزٹ کئے جا رہے ہیں تاکہ ا س سلسلے میں طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے ا ور سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبوں میں جامع اصلاحات سے غریب اور امیر کا فرق ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔صحت کے شعبے کی مانیٹرنگ کے لئے سمارٹ فون ا نفرمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور ریکارڈ بجٹ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے ا ور اس سے وابستہ افراد دکھی انسانیت کے لئے عظیم مسیحا ہیں۔ہیلتھ سروسز کی فراہمی میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کومعیاری طبی سہولتوں کے لئے وسائل کی فراہمی خراجات نہیں بلکہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے سود مند سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر غیر حاضر رہنے والے ڈ اکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے کیو نکہ سزا اور جزا کا نظام انتہائی ضروری ہے۔