تحریک انصافکا اجلاس،ضمنی الیکشن کے لئے کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں

تحریک انصافکا اجلاس،ضمنی الیکشن کے لئے کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے101 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری محمد سرور عبدالعلیم خان اور مختلف اضلاع سے سابق ضلعی صدور اور پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس میں 22مارچ کے پولنگ ڈے پر ہر یونین کونسل میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور انہیں ہدایت کی گئی کہ رزلٹ کے اعلان تک پولنگ سٹیشن نہ چھوڑیں اور کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال کو فوری طور پر مرکزی کنٹرول روم کے علم میں لائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں چوہدری محمد سرور اور عبدالعلیم خان نے کہا کہ 22مارچ کو این اے 101کے ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی دھاندلی کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے وزیر آباد کے عوام 10 برسوں تک کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور دیگر سہولتوں سے محروم کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے اور عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کو ووٹ ملے گا ۔ اجلاس میں ایم پی اے محمد شعیب صدیقی ،ظہیر عباس کھوکھر ،اعجازڈیال ،سردار کامل عمر ،میاں یامین ٹیپو ،حافظ فرحت عباس کے علاوہ مختلف اضلاع سے عمران سعید چوہدری محمد الیاس ،،ندیم نثار ،سہیل ظفر چیمہ ،ارشد ساہی اور نعمان چٹھہ نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ 22مارچ کا دن تحریک انصاف کی جیت کا پیغام لے کر آئے گا اور دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ ناکام ہوں گے اس موقع پر چوہدری محمد سرور اور عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ این اے101کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔