پاکستان کو سازش کے تحت دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے،میاں ایوب

پاکستان کو سازش کے تحت دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت پاکستان کو دلدل میں دھکیلاجارہا ہے اور عوام کو ان کے معاشی حالات میں الجھا کر حکمرانی کی جارہی ہے ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور اداروں کی بالا دستی کے لئے پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کو کمزوری تصور کرنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر اعلیٰ عدالتوں میں سنگین مقدمات کی سماعت کے باوجود بیرون ملک اجازت کی اجازت دے کر حکومت نے مجرمانہ غفلت اور اپنی نااہلی کا ثبوت فراہم کیا حکمرانوں کا طرز حکمرانی ملک و قوم ، جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی میں مشکلات پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہمیشہ آمروں کے خلاف اپنی آواز کو بلند ، ان کا مقابلہ اور جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...