لاہور(خبر نگار خصوصی)محکمہ ریلوے مغلپورہ ڈویژن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہونے لگاہے ۔گندے تالاب کو بھرنے کیلئے کوڑا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔جس وجہ سے علاقے میں بیماریوں میں ابھی اضافہ ہو رہا ہے اور بدبو کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو بسنا محال ہو گیا ہے۔بارش کے باعث علاقے زیر آب آ جاتے ہیں اور گندگی سڑکوں پر پھیل جاتی ہے۔جس وجہ سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے۔