پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے سیاست کی ہے،ثمینہ گھرکی

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے سیاست کی ہے،ثمینہ گھرکی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے سیاست کی ہے پنجاب میں ایک طویل اقتدار رکھنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) نے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لئے بھی دھکے کھانے پر مجبور کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے وقت مسلم لیگ (ن) نے عوام کو سہانے خواب تو بڑے دکھائے لیکن حکومت سنبھالتے ہی ان غریب عوام کو یکسر نظراندازکردیا گیا ہے حکومت نے عوام کو اندھیروں میں رکھا ہواہے میگاپراجیکٹس کی تعمیرتو کی جا رہی ہے لیکن زراعت،تعلیم اورصحت کا نظام بالکل تباہ ہوکر رہ گیا ہے ہسپتالوں کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...